امریکہ، بحری بیڑے کے ایک اڈے پر حملہ

کورپس کرسٹی بحری بیڑے کے ہوائی اڈے  کے جوار میں ایک حملہ آور کے خلاف علی الصبح 6 بج کر 15 منٹ پر آپریشن کیا گیا

1421794
امریکہ،  بحری بیڑے کے ایک اڈے پر حملہ

متحدہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس  کے کورپس کرسٹی فوجی ہوائی اڈے    کی عمارت کے داخلی دروازے پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ناکارہ بنا دیا  گیا۔

امریکی بحریہ  کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں  بتایا گیا ہے کہ کورپس کرسٹی بحری بیڑے کے ہوائی اڈے  کے جوار میں ایک حملہ آور کے خلاف علی الصبح 6 بج کر 15 منٹ پر آپریشن کیا گیا۔

جس دوران حملہ آور کو بے بس کر دیا گیا تو فائرنگ کے تبادلے سے ایک فوجی بھی زخمی  ہو گیا۔

فیڈرل تحقیقاتی بیورو کے افسر لیہ گریوز نے اس حوالے سے ایک تحریری اعلا میں زور دیا ہے کہ حملہ آور مارا گیا ہے تو  بھی اس کے ساتھ  کٹھ جوڑ کرنے والا شخص مفرور ہو سکتا ہے۔

حملے کا تعلق ’دہشت گردی‘ سے ہونے  کی توضیح کرنے والے گریوز نے اس نتیجے تک کس طرح پہنچنے کے بارے میں آگاہی نہیں کرائی ۔



متعللقہ خبریں