روس، امریکہ کے بعد وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دوسرا ملک

معمولاتِ زندگی کی بحالی کے عمل میں ہم نے شہریوں اور اقتصادیات کے ساتھ تعاون کے لئے ایک نیا امدادی پیکیج تیار کیا ہے: صدر پوتن

1415589
روس، امریکہ کے بعد وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دوسرا ملک

دنیا بھر میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار، مریضوں کی تعداد 4 ملین 2 لاکھ 68 ہزار اور صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک ملین 5 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس وقت تک 2 ہزار 116 اموات کے ساتھ روس میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار 243 ہے۔ کورونا مریضوں کی اس تعداد کے ساتھ روس، امریکہ کے بعد وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کورونا وائرس وباء کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں آج 12 مئی سے ملازمین کی انتظامی چھٹی ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 وباء روسی باشندوں کی آمدنی اور عمومی اقتصادی حالات پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ معمولاتِ زندگی کی بحالی کے عمل میں ہم نے شہریوں اور اقتصادیات کے ساتھ تعاون کے لئے ایک نیا امدادی پیکیج تیار کیا ہے۔

قطر ایئر لائنز نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں دنیا بھر کے صحت کے عملے میں ایک لاکھ ٹکٹیں مفت تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر ایئر ویز نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ صحت کا عملہ اپنے لئے مخصوص بلا معاوضہ ایک لاکھ ٹکٹوں کو 12 سے 18 مئی تک ائیر ویز کی انٹر نیٹ سائٹ سے حاصل کر سکے گا۔

اسرائیل میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 258 اور مریضوں کی تعداد 16 ہزار 507 ہو گئی ہے۔

آٹھ اموات کے بعد یمن کی حکومت نے کووِڈ۔19 اور دیگر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ملک کے جنوب میں عارضی دارالحکومت عدن کو "وبائی علاقہ" قرار دے دیا ہے۔ یمن حکومت نے گذشتہ ماہ سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی وجہ سے علاقے کو "آفت زدہ علاقہ" بھی اعلان کیا تھا۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں کووِڈ۔19 کے آخری 83 سالہ مریض کو بھی صحتیابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس طرح ملک میں کووِڈ۔19 کا کوئی مریض نہیں رہا۔

چین میں حالیہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں