امریکہ، کووڈ۔ 19 کا علاج کرنے والا ترک ڈاکٹر خود وائرس کی بھینٹ چڑہ گیا

نیو جرسی کے ماؤنٹین لیک شہر میں مقیم ترک شہری  69 سال کا تھا جس نے ترکی، سوئٹزلینڈ، کینیڈا اور امریکہ میں علوم طب میں ڈگریاں لے رکھی تھیں

1415496
امریکہ، کووڈ۔ 19 کا علاج کرنے والا ترک ڈاکٹر خود وائرس کی بھینٹ چڑہ گیا

امریکی ریاست نیو جرسی میں کورونا    کے مریضوں کا علاج معالجہ کرنے  پر مامور ترک ڈاکٹر   خلیل ضائم وائرس   کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔

اطلاع کے مطابق نیو جرسی کے ماؤنٹین لیک شہر میں مقیم ترک شہری  69 سالہ ضائم   وائرس سے متاثر تھا اور کچھ مدت سے زیر علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  امریکہ میں کووڈ۔19 سے  ابتک نیو یارک  میں 19،  شگاگو میں 3 اور فلوریڈا میں  ایک ترک شہری  کی وائرس سے موت واقع ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں