کورونا کے پھیلاو پر بعض ممالک الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کریں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ کورونا  کے بحران پر ادارے کے عدم امتیاز کے باوجود بعض ممالک کے درمیان نفرت آمیز بیانات اور غیر ملکی دشمنی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

1413210
کورونا کے پھیلاو پر بعض ممالک الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کریں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ کورونا  کے بحران پر ادارے کے عدم امتیاز کے باوجود بعض ممالک کے درمیان نفرت آمیز بیانات اور غیر ملکی دشمنی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
 گوٹیرش نے اپنے ویڈیو پیغام میں  کہا کہ  کووڈ انیس کے معاملے میں ہمارا ادارہ بلا امتیاز و تفریق کوشش کر رہا  ہے لیکن بعض ممالک   غیر ملکی دشمنی، الزام تراشیوں اور خوف  پھیلانے کا کام کر رہے ہیں بالخصوص، آن لائن   میڈیا پر ،سڑکوں پر غیر ملکی دشمنی، عدم رواداری  اور مسلم مخافل حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہےحتی تارکین  وطن   اومہاجرین کو وائرس کے پھیلاو کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے بعض ممالک میں انہیں طبی سہولیات دینے سے بھی روکا جا رہا ہے جبکہ  بعض صحافی طبی  عملے اور حقوق انسانی کے ملازمین کو بھی   نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں  نے کہا کہ نفرت  کے  اس  بیج  کے خاتمے کو انسانیت کی قوت مدافعت سے ختم کرنے کی ضرورت ہے،سیاست دانوں اور  عالمی سربراہوں  سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ   معاشرے کے ہر طبقے کے درمیان رواداری کےجذبے کو بیدار کریں جبکہ سوشل میڈیا کے مالکان  بھی نسل پرستی،خواتین کے خلاف نفرت اور دیگر نقصان دہ مواد کوہٹانے میں پہل کریں۔  
 



متعللقہ خبریں