صومالیہ: کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے بعد سیلاب، 16 افراد ہلاک

صومالیہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک، 2 لاکھ بے گھر

1412418
صومالیہ: کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے بعد سیلاب، 16 افراد ہلاک

صومالیہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ امورِ انسانی کوآرڈینیشن آفس UNOCHA کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صومالیہ کے علاقوں پُنٹ لینڈ، گالموڈگ اور جُوبا لینڈ میں اپریل سے جون تک کی موسمی بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں کا سامنا ہے۔

بیان کے مطابق آفت میں 16 افراد ہلاک اور 2 لاکھ بے گھر ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے ساتھ کورونا وائرس وباء اور علاقے میں ٹڈی دل کے حملوں کا بھی اضافہ ہونے سے انسانی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں اس وقت تک کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 873 اور اموات کی تعداد 39 ہے۔



متعللقہ خبریں