لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والے ممالک کوعالمی ادارہ صحت کی جانب سے وارننگ

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ وہ ممالک جو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں تھے انہیں اس کے خاتمے سے پہلے 6 نکات کا لازمی خیال رکھنا ہوگا

1412913
لاک ڈاؤن  میں نرمی کرنے والے ممالک کوعالمی ادارہ صحت کی جانب سے  وارننگ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مختلف ممالک میں کورونا لاک ڈاؤن کےخاتمے میں جلدی    سے متعلق  خبردار کرتے ہوئے  اس عمل کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ وہ ممالک جو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں تھے انہیں اس کے خاتمے سے پہلے 6 نکات کا لازمی خیال رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے پہلے یہ یقینی ہونا چاہیے کہ کورونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے اور وائرس کی منتقلی قابو میں ہے

ٹیڈروس نے کہا کہ حکومتوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے قبل مشتبہ مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈز، ٹیسٹ اور علاج کی مؤثر سہولتیں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ نرسنگ ہوم اورعلاج معالجے کی جگہوں پر کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارۂ صحت نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے سے قبل کام کی جگہوں، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات پر مکمل احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔



متعللقہ خبریں