صدر ٹرمپ بغیر ماسک پہنے ماسک بنانے والے فیکٹری کا دورہ کرنے پہنچ گئے

"بغیر ماسک کے ماسک بنانے والی فیکٹری کا دورہ کر کے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟"، صدر ٹرمپ پر تنقید کی بارش

1411821
صدر ٹرمپ بغیر ماسک پہنے ماسک بنانے والے فیکٹری کا دورہ کرنے پہنچ گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر دلچسپ و عجیب مشوروں کی وجہ سے مستقل ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں ہیں اور اس دفعہ وہ ماسک پہنے بغیر ماسک بنانے والی فیکٹری کا دورہ کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق صدر ٹرمپ نے ریاست آریزونا میں N95 ماسک بنانے والی فیکٹری ہنی ویل کا دورہ کیا اور اس دوران ان کا ماسک نہ پہننا تنقید کا سبب بن رہا ہے۔

ماسک نہ پہننے پر متعدد افراد نے ان الفاظ کے ساتھ ٹرمپ پر تنقید کی ہے کہ " بغیر ماسک کے ماسک بنانے والی فیکٹری کا دورہ کر کے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟"

دوسری طرف امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے بھی ایک روز قبل ہیلتھ سینٹر کا بغیر ماسک پہنے دورہ کیا۔ اس کے بعد ہونے والی تنقید کے جواب میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ " مجھے ماسک پہننا چاہیے تھا"۔



متعللقہ خبریں