امریکہ:انسداد کورونا کی تحقیق پر مامور ڈاکٹر اپنے گھر میںِ مردہ پائے گئَے

پٹس برگ سے متصل قصبے روس ٹاون  پولیس کا کہنا ہے کہ  چینی نژاد ڈاکٹر بنگ لیو کے سر،گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر گولیوں کے نشان پائے گئے ہیں جو کہ انسداد کورونا پرتحقیق کر رہے تھے

1412129
امریکہ:انسداد کورونا کی تحقیق پر مامور ڈاکٹر اپنے گھر میںِ مردہ پائے گئَے

امریکہ کی پٹس برگ یونیورسٹی میں کورونا کے خلاف تحقیق کرنے والے ایک  پروفیسر اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

سی این این کی خبر کے مطابق، پٹس برگ سے متصل قصبے روس ٹاون  پولیس کا کہنا ہے کہ   چینی نژاد ڈاکٹر بنگ لیو کے سر،گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر گولیوں کے نشان پائے گئے ہیں ۔

 یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ  ماہر تعلیم کووڈ انیس کے تدارک کےلیے ایک تحقیق  پر کام کر رہے تھے ۔

پولیس نے اس واردات کو قتل قرار دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں