وینزویلا: بغاوت کی کوشش ناکام،ٹرمپ کا سابق محافظ بھِی گرفتارشدگان میں شامل

مادورو نے بتایا کہ  ہماری فوج نے گزشتہ روز  ایک آپریشن کے نتیجے میں  تیرہ دہشتگردوں کو گرفتار کرتےہوئے ان کے قبضے سے جنگی سازو سامان بھی برآمد کیا ہے جن کے پس پردہ امریکہ کا ہاتھ ہے

1411191
وینزویلا: بغاوت کی کوشش ناکام،ٹرمپ کا سابق محافظ بھِی گرفتارشدگان میں شامل

 وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کےمطابق  ملک میں مسلح حملے اور بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے  کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

 مادورو نے  سرکاری محل  میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ  کولومبیا کے راستے وینیزویلا میں تخریب کاری کا منصوبہ  امریکہ کہ شہ پر تیار ہو رہا ہے،مگر ہماری فوج نے گزشتہ روز  ایک آپریشن کے نتیجے میں  تیرہ دہشتگردوں کو گرفتار کرتےہوئے ان کے قبضے سے  جنگی سازو سامان بھی برآمد کیا ہے ۔

صدر نے کہا کہ ہمیں  معلوم ہوا ہے کہ یہ منصوبہ بندی امریکہ کے انسداد منشیات کے ادارے اور سلور کارپ نامی ایک نجی کمپنی کے اشتراک کا حصہ تھی۔

مادورو نے مزید بتایا کہ گرفتار شدگان  کے درمیان لیکو الیکسینڈر ڈین مان اور آریان بیری نامی دو امریکی بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق امریکی صدر ٹرمپ کے سابق حفاظتی اہلکاروں میں ہوتا تھا اور جس کا پاسپورٹ ،شناختی کارڈ اور سلور کارپ کمپنی کا کارڈ پریس کو دکھایا جا چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں