مشرق میں کورونا وائرس گراف

برّ اعظم افریقہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے کُل ایک ہزار 807 افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں

1410928
مشرق میں کورونا وائرس گراف

دنیا بھر میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار، مریضوں کی تعداد 36 لاکھ اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک ملین سے بڑھ گئی ہے۔

برّ اعظم افریقہ  میں کُل ایک ہزار 807 افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں اور کل سے اب تک 2 ہزار سے زائد مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد الجزائر میں 465، مصر 436، مراکش 179، جنوبی افریقہ 138، نائیجیریا 87، کیمرون 64، برکینا فاسو 46 اور تیونس میں 43 ہو گئی ہے۔

اسرائیل کے زیرِ قبضہ بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے  میں 10 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح بیت المقدس میں کورونا مریضوں کی تعداد 170 اور دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ میں 362 ہو گئی ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے لئے ہنگامی حالات کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بھی وباء کی وجہ سے بنیادی طبّی وسائل کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی تسلیم کردہ لیبیا حکومت کے نائب وزیر رسل و رسائل ہاشم بشکیوات نے کہا ہے کہ ہم 5 دن میں ترکی میں موجود لیبیا کے شہریوں کو نکال لیں گے۔ اس کے بعد تیونس اور مصر سے اور تیسرے مرحلے میں دیگر ممالک سے لیبین باشندوں کے انخلاء کا کام شروع کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں