کورونا وائرس چینی لیبارٹریوں کی پیداوار ہے، ہم حساب پوچھیں گے: پومپیو

یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ہے کہ ہم چینی لیبارٹریوں کی ناکامیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، وقت آنے پر ہم اس کے ذمہ داروں سے حساب پوچھیں گے: پومپیو

1410122
کورونا وائرس چینی لیبارٹریوں کی پیداوار ہے، ہم حساب پوچھیں گے: پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومیو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 چین کے شہر ووہان کی لیبارٹریوں سے نکلا ہے اور اس بارے میں بہت سے دلائل موجود ہیں۔

امریکہ کے خبر ٹیلی ویژن چینل اے بی سی نیوز کے لئے انٹرویو میں پومپیو نے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین انتظامیہ نے بین الاقوامی ایجنسیوں میں کام کرنے والے صحافیوں کو ملک سے نکال دیا۔ حکومت نے اسے متنبہ کرنے والے چینی ڈاکٹروں کو خاموش کروا کے ووہان سے پھوٹنے والے وائرس کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی اور یہ چیز دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کے متاثر ہونے کا سبب بنی ہے۔

پومپیو نے دعوی کیا ہے کہ چین انتظامیہ کے اس اقدام کے بارے میں واضح شواہد موجود ہیں۔ اس بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف کافی حد تک واضح ہے اور ہم اپنے طے کردہ وقت میں اس کے ذمہ داروں سے حساب پوچھیں گے"۔

مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی چین اپنی غیر معیاری لیبارٹریوں کی وجہ سے دنیا میں بیماریاں پھیلا چکا ہے۔ یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ہے کہ ہم چینی لیبارٹریوں کی ناکامیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ خفیہ کمپنیوں کو اس بارے میں کاروائیاں جاری رکھنی چاہئیں لیکن میں آپ کو اتنا ضرور بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس کووِڈ۔19 کے وہان کی لیبارٹریوں سے نکلنے سے متعلق کافی تعداد میں دلائل موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں