حکومت چین اورعالمی ادارہ صحت کے خلاف تفتیش شروع کروائی جائے:رکن کانگریس

ایوان  نمائندگان کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے ریپبلکن رکن نے  دیگر ارکان کی توجہ حاصل کرنے کی غرض سے اپنے مراسلے میں اس بات کا مطالبہ کیا کہ کورونا کے باعث  حکومت چین اورر عالمی ادارہ صحت کے خلاف تحقیقات کروانے کی ضرور ت ہے ۔

1407525
حکومت چین اورعالمی ادارہ صحت کے خلاف تفتیش شروع کروائی جائے:رکن کانگریس

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن مائیکل میک کال نے کوررنا وائرس کےے باعث چینی حکومتت اور عالمی ادارہ صحت  کے خلاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا ۔

 ایوان  نمائندگان کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے ریپبلکن رکن نے  دیگر ارکان کی توجہ حاصل کرنے کی غرض سے اپنے مراسلے میں اس بات کا مطالبہ کیا کہ کورونا کے باعث  حکومت چین اورر عالمی ادارہ صحت کے خلاف تحقیقات کروانے کی ضرور ت ہے ۔

 کمیٹی ممبران میں سے ایلیئٹ اینگل نے بھی  کورونا کے پھیلاو اور اس کے سد باب میں غفلت کے شبے پر  دو طرفہ تحقیقات  کی حمایت کی۔

میک کال نے  کہا کہ خارجہ تعلقات کمیٹی   پر یہ ذمے دارری عائد ہوتی ہے کہ  وہ اس معاملے کو سنجیدہ لے، چینی کمیونسٹ پارٹی اور عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس آدہانوم گیبریسیوس کے اقدامات  کی چھان بین  کروائی جائے اور مجھے امید ہے کہ ارکان کمیٹی کی اکثریت  اس تحقیقات کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کروانے میں مدد کرے  گی،اگر ہم نے تاریخ سے سبق نہ لیا تو اس طرح کا وبا ہمیں آگے بھی جھیلنا ہوگا۔

متعللقہ خبریں