ووہان کی لیبارٹریوں کی تحقیقات کروائی جائیں: لنڈسی گراہم

چین امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 53 ہزار افراد کی اموات اور 26 ملین افراد کے بیروزگار ہونے کا ذمہ دار ہے: لنڈسی گراہم

1405524
ووہان کی لیبارٹریوں کی تحقیقات کروائی جائیں: لنڈسی گراہم

امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے کرونا وائرس کے گڑھ، چین کے صوبہ ہوبئے کے شہر، ووہان کی لیبارٹریوں میں تحقیقات شروع کروانے اور چین سے اس معاملے میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فوکس نیوز چینل کے لئے جاری کردہ بیانات میں گراہم نے کہا ہے کہ چین امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 53 ہزار افراد کی اموات اور 26 ملین افراد کے بیروزگار ہونے کا ذمہ دار ہے۔ اگر چین نے اپنے موجودہ طرزعمل کو جاری رکھا تو اس پر پابندیوں کا اطلاق ضروری ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ووہان کی لیبارٹریوں میں تحقیقات کے لئے چین کا محققین کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ووہان میں وائرس کا سبب بننے والے چمگادڑوں، بندروں اور دیگر عجیب و غریب حیوانات کے گوشت کے بازار کو بند کیا جانا چاہیے۔

لنڈسی گراہم نے کہا ہے کہ یورپی یونین چین کے معاملے میں کمزور ہے اور چین کے بارے میں کوئی قدم اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔



متعللقہ خبریں