امریکی سینیٹر کا دعوی: کورونا وائرس مچھلی منڈی سے نہیں ووہان کی لیبارٹری سے پھُوٹا ہے

تمام شواہد ووہان کی لیبارٹری کی طرف اشارہ کر رہے ہیں لیکن چین کی پردہ پوشی کی وجہ سے ہم کبھی بھی صائب اور حتمی شواہد حاصل نہیں کر سکتے: ٹام کاٹن

1403082
امریکی سینیٹر کا دعوی: کورونا وائرس مچھلی منڈی سے نہیں ووہان کی لیبارٹری سے پھُوٹا ہے

امریکہ کے، ریاست آرکینسا سے، ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے منبع سے متعلق شواہد ووہان کی لیبارٹری کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل کے لئے رقم کردہ کالم میں ٹام کاٹن نے کہا ہے کہ چین نے دعوی کیا ہے کہ کووِڈ۔19 مچھلی منڈی سے پھوٹا ہے لیکن اصل میں کورونا وائرس یہاں سے کافی دور کے علاقے میں اور ایک ایسے شخص میں تشخیص کیا گیا تھا کہ جس کا اس منڈی میں جانے والوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

کاٹن نے کہا ہے کہ اس سے بڑھ کر یہ کہ مُور خور اور چمگادڑیں کہ جن میں یہ وائرس بہ کثرت پایا جاتا ہے اس منڈی میں فروخت نہیں کئے جاتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ووہان میں وائرولوجی انسٹیٹیوٹ اور چائنہ متعدی بیماریوں کے کنٹرول مرکز کی لیبارٹریاں اس منڈی سے بہت قریب واقع ہیں اور انسانوں نے چمگادڑوں کو صرف ان دو لیبارٹریوں میں چھُوا ہے۔

کاٹن نے کہا ہے کہ دو سال قبل امریکہ وزارت خارجہ نے وائرولوجی انسٹیٹیوٹ کی لیبارٹری میں ضروری حفاظتی اقدامات کے فقدان کے بارے میں چین کو متنبہ کیا تھا ۔ چین کورونا وائرس کے لیبارٹری سے پھوٹنے کی تردید کرتا ہے لیکن دوسری طرف اس نے ماہِ جنوری میں لیبارٹری میں فوجی حکام متعین کر کے تنصیب کے صحت و سکیورٹی پروٹوکول کو بھی تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ان فوجی حکام نے لیبارٹری میں وائرس کے معاملے میں اپنے ساتھیوں کو متنبہ کرنے والے ڈاکٹروں کو دھمکی دی ہے۔

ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن نے کہاہے کہ وائرس کی جنیاتی ساخت پر تجربے کرنے والی لیبارٹریوں کو حاصل کردہ نمونے تلف کرنے کا حکم دیا گیا۔ وائرس کے جینوم پھیلانے والی لیبارٹری کو بند کر دیا گیا۔ تمام شواہد ووہان کی لیبارٹری کی طرف اشارہ کر رہے ہیں لیکن چین کی پردہ پوشی کی وجہ سے ہم کبھی بھی صائب اور حتمی شواہد حاصل نہیں کر سکتے۔



متعللقہ خبریں