کورونا وائرس کے بعد خوراک کے بحران کا خطرہ، زرعی ترقیاتی فنڈ نے وارننگ دے دی

موجودہ صحت کے بحران کو خوراک کے بحران میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لئے فوری طور پر حرکت میں آنے کی ضرورت ہے: گلبرٹ ایف ہنگبو

1402161
کورونا وائرس کے بعد خوراک کے بحران کا خطرہ، زرعی ترقیاتی فنڈ نے وارننگ دے دی

اقوام متحدہ سے منسلک بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ IFAD نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے بعد دنیا میں کسی غذائی بحران کے سدباب کے لئے اپیل کی ہے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں واقع IFAD کے مرکزی دفتر سے کووِڈ۔19 کے اثرات سے متعلق تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 وباء اور اس کی پیدا کردہ اقتصادی مندی کمزور عوام کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ غربت کے خلاف جدوجہد کے لئے 40 ملین ڈالر کے وسائل مختص کئے گئے ہیں۔

بیان میں IFAD کے سربراہ گلبرٹ ایف ہنگبو نے کہا ہے کہ "موجودہ صحت کے بحران کو خوراک کے بحران میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لئے فوری طور پر حرکت میں آنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ خوراک کا بحران دیہی علاقوں کے عوام کو زیادہ سخت بحران کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ اور یہ چیز گلوبل خوشحالی اور استحکام  کے لئے ایک حقیقی خطرے کا مفہوم رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوری اقدامات کر کے زیادہ بڑے انسانی بحران سے بچنے کے لئے ہم دیہی علاقوں کے انسانوں کو زیادہ سریع بہتری پروگرام پیش کر سکتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں