مشرق اور افریقہ میں کورونا وائرس گراف

ملک میں صحت کے عملے سے متعدد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں لیکن اس بات کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے: رشیہ ڈاکٹرز یونین

1399455
مشرق اور افریقہ میں کورونا وائرس گراف

دنیا بھر میں کرونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 677 اور مریضوں کی تعداد 2 ملین 84 ہزار سے 84 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 283 ہے۔

3 ہزار 342 اموات کے ساتھ چین میں کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں میں 46 افراد کے اضافے سے 82 ہزار 341 ہو گئی ہے۔

ایران میں وائرس کی وجہ سے 4 ہزار 869 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 77 ہزار 995 ہو گئی ہے۔

صوبہ رضوی خراسان کے شہر مشہد میں صحت کے عملے کے تقریباً 100 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

12 اموات کے ساتھ جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ میں کورونا  مریضوں کی تعداد 715 ہو گئی ہے۔

روس میں اموات کی تعداد 198 اور مریضوں کی تعداد 24 ہزار 490 ہو گئی ہے۔

رشیہ ڈاکٹرز یونین نامی لیبر یونین نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں صحت کے عملے سے متعدد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں لیکن اس بات کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے۔

لیبر یونین کے منتظم انستاسیا واسلیوا نے کہا ہے کہ " ہیڈ ڈاکٹر صحت کے عملے کی بیماری کو چھپا رہے ہیں۔ ان کے کووِڈ۔19 ٹیسٹ نہیں کروا رہے اور بیمار ہونے کے باوجود انہیں کام پر مجبور کر رہے ہیں"۔

واسلیوا نے اس سے قبل بھی دعوی کیا تھا کی ملک میں کووِڈ۔19 وباء کے اصلی قد و کاٹھ کو چھپایا جا رہا ہے اور مریضوں کی فائلوں میں بیماری کے خانے میں نمونیہ لکھا جا رہا ہے۔

یوکرائن میں اموات کی تعداد 108 اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 161 ہو گئی ہے۔

مزید 3 اموات کے ساتھ بیلاروس میں ہلاکتوں کی تعداد 36 اور مریضوں کی تعداد 3 ہزار 728 ہو گئی ہے۔

مولدووا میں ہلاکتیں 44 مریضوں کی تعداد 2 ہزار 49 اور قزاقستان میں اموات 16 اور مریضوں کی تعداد 240 ہے۔

140 اموات کے ساتھ اسرائیل میں مریضوں کی تعداد 12 ہزار 591 ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق کے زیرِ قبضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے کووِڈ۔19 ٹیسٹ نہیں کروائے گئے۔

عراق میں اموات کی تعداد 79 اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 415 ہے۔ ملک میں کرفیو کی مدت میں ماہِ رمضان یعنی 24 اپریل تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

لیبیا قومی مفاہمتی حکومت نے کووِڈ۔19 کے خلاف حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں جمعہ کے دن سے 10 روزہ کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 35 ہے۔

ملک میں شہریوں کو ماسک پہننے اور تنہا رہنے کی شرط کے ساتھ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے 2 بجے تک پیدل گھومنے کی اجازت دی جائے گی۔

الجزائر کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اموات کی تعداد 336 اور مریضوں کی تعداد 2 ہزار 160 ہو گئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 708 ہے۔

5 اموات اور 32 مریضوں کے ساتھ سوڈان میں مساجد میں باجماعت نماز میں وقفہ ڈال دیا گیا ہے۔

11 اموات کے ساتھ نائیجیریا میں کرفیو کی پابندی نہ کرنے پر سکیورٹی فورسز نے 18 شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

قومی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے 33 افراد پر تشدد کیا گیا ہے اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہیں۔

مالی میں اموات کی تعداد 13 اور مریضوں کی تعداد 148 ہے۔

افریقہ بھر میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 910 اور مریضوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مصر میں اموات 183 اور مریضوں کی تعداد 2 ہزار 505 ہے۔

مراکش میں اموات 127 اور مریضوں کی تعداد 2 ہزار 24، تیونس میں اموات 35 اور مریضوں کی تعداد 780 ہو گئی ہے۔

افریقہ کے جنوب میں لیستھو اور مشرق میں کومور یونین  میں تاحال کسی کیس کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

وسطی افریقہ، چاڈ، استوائی گنی، ساو ٹوم، ایرٹرے، مڈاگاسکر، روانڈا، سیچیلز، جنوبی سوڈان، یوگنڈا، موزمبیق، نمبیا، گنی بساو اور سیرا لیون میں کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی موت فائل نہیں کی گئی۔

بھارت میں اموات کی تعداد 423 اور مریضوں کی تعداد 12 ہزار 456 ہے۔

پاکستان میں اموات کی تعداد 124 اور مریضوں کی تعداد 6 ہزار 505 ہے۔



متعللقہ خبریں