میں روس اور سعودی عرب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: ٹرمپ

یہ سمجھوتہ امریکہ میں توانائی کے شعبے میں ہزاروں افراد کے روزگار کو تحفظ فراہم کرے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1396846
میں روس اور سعودی عرب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: ٹرمپ
donald trump.jpg

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اوپیک پلس کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ یہ سمجھوتہ امریکہ میں توانائی کے شعبے میں ہزاروں افراد کے روزگار کو تحفظ فراہم کرے گا۔ میں روس اور سعودی عرب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر ٹرمپ نے روس کے صدر ولادی میر پوتن اور سعودی عرب کے ولیعہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

وائٹ ہاوس سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق ٹرمپ نے دونوں لیڈروں سے کہا ہے کہ ہم، آپ کے ایک دوسرے کے ساتھ بھی اور پیٹرول کی پیداوار دینے والے دیگر ممالک کے ساتھ بھی تعاون کی حالت میں کام کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق ٹرمپ نے گلوبل انرجی اور مالیاتی منڈیوں  کے استحکام سے ہم آہنگ سطح پر پیٹرول کی پیداوار دینے کے معاملے میں حساسیت دکھانے پر پوتن اور بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں