مشرقی اور افریقی ممالک میں کورونا تازہ رپورٹ

چین میں کچھ مدت کے بعد ایک دن میں ایک سو سے زائد افراد میں وائرس کی نشاندہی نے نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں

1396834
مشرقی اور افریقی ممالک میں کورونا تازہ رپورٹ

کورونا وائرس کے منبع چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں2 اموات   اور 108 مصدقہ کیسسز کی اطلاعات ہیں ۔ اس ملک میں مجموی طور پر 3 ہزار 341 افراد مہلک وائرس کا نشانہ بنے ہیں، چین میں 77 ہزار 663 مریض اس مرض سے نجات پانے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

الجزائر میں مزید 18 افراد کے کووڈ۔19 سے جان کی بازی ہارنے سے جانی نقصان 293 جبکہ متاثرین کی تعداد 1 ہزار 914 ہو گئی ہے۔

روس میں جانی نقصان 148 ہے تو مزید 2 ہزار 558 مریضو ں کی نشاندہی کے ساتھ مجموعی مصدقہ کیسسز کی تعداد 18 ہزار 328 ہے۔

کووڈ۔19 سے جانی نقصان 76 ہونے والے عراق میں مزید 34 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

فلسطینی وزارت ِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ مزید 20 افراد میں وائرس کی نشاندہی سے ملک میں مصدقہ کیسسز کی تعداد 288 ہو گئی  ہے۔

عیسائی طبقے کی جانب سے حضرتِ عیسیٰ کی القدس میں آمد کے طور پر منائے گئے پالمیے سنڈے  تہوارکی سرگرمیوں کا انعقاد  کووڈ۔19 کی تدابیر کے دائرہ کار میں دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر گرجا گھر کے باہر کیا گیا۔

اسرائیل میں وائرس  سے ہلاکتوں کی تعداد 110 ، جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 11 ہزار 235 تک ہو گئی ہے۔

مصری  وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں مزید145 افراد میں کووڈ۔19 کی تشخیص کے بعد ملک میں  2 ہزار 65 مصدقہ کیسیز  موجود ہیں۔

قطر میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی  ہے، ملک میں 7 افراد وبا کا نشانہ بنے ہیں۔

  عمان میں 599، بحرین میں 1 ہزار 87، متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 123 وائرس کے خلاف نبردِ آزما ہیں۔

تھائی لینڈ میں اموات کی  تعداد 40، جبکہ مصدقہ کیسسز کی تعداد 2 ہزار 579 ہے۔

رواندا میں وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ڈراؤنز سے استفادہ  کیا جائیگا۔  دور دراز کے علاقوں  میں مقیم عوام کو ڈراؤنز پر نصب لاؤڈ اسپیکرز  کے ذریعے وبا کے خلاف تدابیر سے آگاہی کرائی جائیگی۔



متعللقہ خبریں