مشرق میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری

جاپان میں کووِڈ۔19 کے خلاف حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں ملک کے 7 صوبوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا

1396284
مشرق میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 7 لاکھ 60 ہزار اور صحتیاب ہونے والے افرادکی تعداد 4 لاکھ ہو گئی ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 اموات واقع ہو چکی ہیں اور مریضوں کی تعداد 99 ہے۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے اپنی برّی و بحری سرحدوں کو 30 اپریل تک اپنے شہریوں اور ان کے بیوی بچوں کے علاوہ تمام ممالک کے شہریوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 اور مریضوں کی تعداد 616 ہے۔

ملائشیا میں اموات کی تعداد 73 اور ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 530 تک پہنچ گئی ہے۔

انڈونیشیا کی وزارت صحت نے ملک میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے ملک میں 327 اموات اور 3 ہزار 842 مریضوں کا اعلان کیا ہے۔

جاپان میں کووِڈ۔19 کے خلاف حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں ملک کے 7 صوبوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 141 اور مریضوں کی تعداد 7 ہزار 566 ہو گئی ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے فلپائن میں اموات کی تعداد 247 اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 428 ہے۔

تھائی لینڈ میں یومیہ مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ ملک میں کووِڈ۔19 کے مریضوں کی کُل تعداد 2 ہزار 518 ہے۔

تھائی لینڈ وائرس کے علاج میں دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں زیادہ کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ کل مزید 122 مریضوں کی صحتیابی کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کُل تعداد ایک ہزار 135 ہو گئی ہے۔

کووِڈ۔19 کی وجہ سے الجزائر میں اموات کی تعداد 275، مصر میں 146، عراق میں 72 اور تیونس میں 28 ہو گئی ہے۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں