ٹرمپ کا سعودی اور روسی سربراہوں سے رابطہ،تیل کی قیمتوں پر غور

ٹرمپ کے مطابق، تیل پیدا کرنے والے ممالک اور اوپیک تنظیم تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پیداوار کم کرنے کے حوالے سے ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں

1395263
ٹرمپ کا سعودی اور روسی سربراہوں سے رابطہ،تیل کی قیمتوں پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ انہوں نے سعودی فرماں روا اور روسی صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر مشترکہ بات چیت کی ہے ۔
 ٹرمپ کے مطابق، تیل پیدا کرنے والے ممالک اور اوپیک تنظیم تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پیداوار کم کرنے کے حوالے سے ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
واضح  رہے کہ تینوں عالمی سربراہان کے درمیان مشترکہ بات چیت" اوپیک پلس اتحاد" کی جانب سے تیل کی پیداوار کم کرنے کے اعلان کے بعد ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ مئی اور جون میں تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک کروڑ بیرل کی کمی کی جائے گی۔
 اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کے بحران کے سبب گر جانے والی قیمتوں کو بڑھانا ہے۔



متعللقہ خبریں