شرقی ممالک میں کورونا کی تازہ رپورٹ

وائرس نے الجزائر میں 235، مراکش میں 97، اردن میں 7، تیونس میں 25 اور عمان میں 3 جانیں لی ہیں

1395287
شرقی ممالک میں کورونا  کی تازہ رپورٹ

چین میں کورونا سے مزید ایک مریض کی ہلاکت سے اس ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 336، جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 907 ہو گئی ہے۔ اس ملک میں 77 ہزار 455 مریض  وبا سے نجات پانے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

ایران میں کل مزید 122 ہلاکتیں واقع ہوئی  ہیں جس کے بعد اس ملک کووبا سے 4 ہزار 232 کی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے۔

بنگلہ دیش میں اموات کی تعداد 21 اور مصدقہ کیسسز کی تعداد 330 ہے۔

94  مریضوں کے چل بسنے والے روس میں 1 ہزار 786 مزید واقعات کا تعین ہوا ہے جس کے بعد  مصدقہ متاثرین کی تعداد 11 ہزار 917 ہو گئی ہے۔

اسرائیل میں وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 92،  جبکہ مصدقہ کیسسز کی تعداد 10 ہزار 95 تک ہو گئی ہے۔

وائرس نے الجزائر میں 235، مراکش میں 97، اردن میں 7، تیونس میں 25 اور عمان میں 3 جانیں لی ہیں۔

یوریشیائی ممالک میں  بھی وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ بعض ممالک میں جانی نقصان  اور متاثرین کی تعداد کچھ یوں ہے: یوکیرین 69 اموات، 2 ہزار 203 متاثرین، کرغزستان 5 اموات، 298 متاثرین، جارجیا 3 اموات ، 230 متاثرین، آرمینیا 11 اموات، 937 متاثرین۔

حکومت ِ یمن نے  پہلی بار کورونا وائرس کیس کااعلان کیا ہے،  جس کے بعد متاثرہ علاقے میں حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔ ملک  میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے  وبا کے جواز میں 670 یرغمالیوں کو آزاد کر دیا ہے۔

جانی نقصان 69 ہونے والے عراق میں عراقی وزارت دفاع نے  اعلان کیا ہے کہ فوج میں اعلی رتبے کے حامل  افسران میں   کورونا سے پہلی موت واقع ہوئی ہے۔

حکومت ِملیشیا  نے کورونا وائرس کے خلاف تدابیر کے زیر مقصد جزوی لاک ڈاون میں  28 اپریل تک  توسیع کردی ہے۔  اس ملک میں جانی نقصان 68، جبکہ واقعات کی تعداد 4 ہزار 346 ہے۔

صحت کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ فلسطین میں کووڈ۔19  تشخیص کٹ اور دیگر متعلقہ طبی سازو سامان روانہ کیا گیا ہے تو یورپی یونین نے کورونا کے خلاف جدوجہد کے لیے فلسطین کے تقریباً 71 ملین یورو کی  مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں