اقوام متحدہ کاجموں وکشمیرسمیت دنیابھرکےتنازعات کاشکارعلاقوں میں جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کےترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نےنیویارک میں اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا بھرکےتنازعات کاشکار علاقوں میں جنگ بندی کےلئےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز کی اس اپیل کااطلاق جموں و شمیر کی متنازع ریاست سےملحقہ کنٹرول لائن پرہوتا ہے

1394369
اقوام متحدہ کاجموں وکشمیرسمیت دنیابھرکےتنازعات کاشکارعلاقوں میں جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ

اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے متنازع علاقے میں کنٹرول لائن سمیت دنیا بھر کے تنازعات کا شکار علاقوں میں جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا بھر کے تنازعات کا شکار علاقوں میں جنگ بندی کے لئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی اس اپیل کا اطلاق جموں و کشمیر کی متنازع ریاست سے ملحقہ کنٹرول لائن پر بھی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کاکوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جس پر سیکرٹری جنرل کے عالمی جنگ بندی کے مطالبے کا اطلاق نہ ہوتا ہو۔بھارت جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہاہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں تمام متحارب دھڑوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کے لئے لڑائی ترک کر دیں۔



متعللقہ خبریں