امریکہ:برنی سینڈرز انتخابی دوڑ سے دستبردار،بائیڈن کی حمایت کا اعلان

امریکہ کے بائیں بازو کے نظریات کے حامل سینیٹر برنی سینڈرز صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں

1394314
امریکہ:برنی سینڈرز انتخابی دوڑ سے دستبردار،بائیڈن کی حمایت کا اعلان

امریکہ کے بائیں بازو کے نظریات کے حامل سینیٹر برنی سینڈرز صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
 ان کے فیصلے کے بعد سابق نائب صدر جوزف بائیڈن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی یقینی ہوگئی ہے۔
 سینڈرز کے اعلان کے بعد جو بائیڈن نے ان کے حامیوں پر زوردیا ہے کہ وہ اب ان کی مہم کی حمایت کریں۔ 
واضح رہے  کہ جو بائیڈن اب نومبر میں امریکہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن  ڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل ہوں گے۔



متعللقہ خبریں