ممالک کے درمیان حصول ماسک کی جنگ اور ہٹ دھرمی

جرمنی نے 8 مارچ کو سویٹرزلینڈ کو 2 لاکھ 40 ہزار ماسک برآمد کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے  ان کو تحویل میں لے لیا

1392270
ممالک کے درمیان حصول ماسک کی جنگ اور ہٹ دھرمی

کورونا کے باعث ممالک کے درمیان ماسک اور دیگر طبی سامان کی جنگ چھڑ گئی  ہے۔

کئی ممالک  نے اس سے قبل کبھی نہ دیکھے جانے والے طریقے سے ایک دوسرے کےآرڈرز پر قبضہ جمانا شروع کر دیا ہے۔

اس قسم کی پہلی کشمکش چیکیا اور اٹلی کے درمیان ماہ مارچ میں دیکھنے میں آئی تھی۔ چیکیا نے اٹلی کی جانب سے آرڈر کردہ ایک لاکھ دس ہزار ماسک پر قبضہ کر لیا تھا، یہ مسئلہ بعد میں سفارتی طریقے سے حل کیا جا سکا گیا۔

اٹلی کو بعد میں فرانس کے ساتھ بھی اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

جرمنی نے 8 مارچ کو سویٹرزلینڈ کو 2 لاکھ 40 ہزار ماسک برآمد کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے  ان کو تحویل میں لے لیا، جس پر سویٹزرلینڈ بھی سفارتی حل چارے کی راہ کو اپنایا۔

فرانس کی جانب سے چین کو آرڈر کردہ  ماسک فرانس کے بجائے امریکہ پہنچ گئے۔

اسی طرح امریکہ نےجرمنی کے 2 لاکھ ماسک اپنی تحویل میں لے لیے۔

علاوہ ازیں امریکی ریاستوں کے درمیان بھی اس معاملے پر رسا کشی جاری ہے۔ میسی چیوسٹ  ریاست کی جانب سے خریدے گئے  تین ملین ماسک کو نیو یارک بندر گاہ پر ایک وفاقی ادارے نے اپنا حق جتا لیا۔

 



متعللقہ خبریں