مشرقی ور افریقی ممالک میں کورونا کی صورتحال

روس میں بھی وبا نے تیزی پکڑ لی، 27 علاقوں میں لاک ڈاون کا اعلان

1389054
مشرقی ور افریقی ممالک میں کورونا کی صورتحال

ایران میں گزشتہ  24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 138 بڑھتے ہوئے 3 ہزر 36 تک جا پہنچی ہے۔

جانی نقصان 5 تک  بڑھنے والے آذربائیجان میں مزید 214 افراد میں وائرس کی نشاندہی سے اس ملک میں متاثرین کی تعداد 859 ہو گئی  ہے جبکہ 26 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

روس میں ابتک 24  اموات کی اطلاعات ہیں تو اس ملک میں بھی متاثرین کی تعداد میں تیزی آتے ہوئے 2 ہزار 777 تک ہو گئی ہے۔ وبا کے پھیلاو کا سد باب کرنے کے لیے ملک کے 27 علاقوں  میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  وزیرِ صحت  نے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ روس میں کووڈ۔19 بام ِ عروج کی جانب بڑھ رہا ہے۔

بیلاروس میں مہلک وائرس سے ایک 75 سالہ اداکار موت کے منہ میں چلا گیا ہے۔ 152 مریض موجود ہونے والے اس ملک میں صدر الیگزنڈر لوکا شینکو نے گزشتہ  ہفتے اپنے اعلان  کووڈ۔19 کے خلاف سخت تدابیر کی مخالفت کرتے ہوئے  کہا تھا کہ’اپنے پاوں پر کھڑا رہتے ہوئے  موت سے بغلگیر ہونا، گھٹنے ٹیکتے ہوئے  زندہ رہنے سے زیادہ بہتر  ہے۔ یہاں پر وائرس نہیں ہے۔ ‘

عراق میں   اموات کی تعداد 50 اور متاثرین کی تعداد 694 ہے۔

غزہ  میں  12 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

فلسطین نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً 5 ہزار فلسطینی وائرس کے  خطرات سے دو چار ہیں۔

اسرائیل میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 21 اور متاثرین کی تعداد 5 ہزر 591 تک بڑھ گئی ہے۔

تیونس میں 10 اموات اور واقعات کی تعداد 394 ہے۔

سوڈان میں مزید دو ہلاکتوں سےیہ تعداد 7 ہو گئی ہے۔

خطہ افریقہ میں  کنٹرول و سد باب امراض مرکز نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ 49 افریقی ممالک میں  کووڈ۔19 سے ابتک 196 اموات ہوئی  ہیں تو پورے برا عظم میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 786 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں