ایران پر امریکی پابندیوں میں مزید 60 دن کی توسیع
ایران اپنی جوہری سرگرمیوں کا جاری اور وسعت دینے پر عمل پیرا ہے جو کہ ایک ناقابل ِ قبول فعل ہے، امریکہ
متحدہ امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عائد پابندیوں میں مزید 60 دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے لیے گئے فیصلے پر ایک تحریری اعلان جاری کرنے والی دفترِ خارجہ کی ترجمان مورگن اورتاگوس نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری سرگرمیوں کا جاری اور وسعت دینے پر عمل پیرا ہے جو کہ ایک ناقابل ِ قبول فعل ہے۔
اورتاگس نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ایرانی انتظامیہ کا جوہری کاروائیوں پر مصر ہونا امن و سلامتی کے لیے بڑے خطرات پیدا کرنے کا موجب ہے۔ جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں کہا تھا کہ ایران کو جوہری اسلحہ میں خود کفیل بننے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔
علاوہ ازیں ایران کی عدم استحکام پیدا کرنے کی کاروائیوں کا سدِ باب کرنے کی خاطر تمام تر سفارتی و اقتصادی طریقہ کار کو بروئے کار لانے کے عمل کو جاری رکھے جانے پر زور دینے والی اورتھا گس کا کہنا تھا کہ ایران کے گوہری پروگرام کے حوالےسے تمام تر پیش رفت کا قریبی طور پر جائزہ لیا جائیگا اور ہم ان پابندیوں میں کسی بھی وقت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے اسی دن ایران پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی لاتے ہوئے روسی اور چینی فرموں کو ایران کے سول مقاصد کے حامل جوہری کارخانوں کے لیے خدمات ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
متعللقہ خبریں
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
ہالینڈ میں زیادہ تر خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے فلسطینی ماؤں کی حمایت میں مظاہرہ کیا