کورونا وائرس کی وجہ سے مشرق میں صورتحال

کورونا وائرس اس وقت تک 6 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور کُل 30 ہزار 890 اموات واقع ہو چکی ہیں

1387065
کورونا وائرس کی وجہ سے مشرق میں صورتحال

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

چین کے صوبہ ہوبئی کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد دنیا کے متعدد ممالک میں پھیلنے والا یہ وبائی مرض اس وقت تک 6 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور کُل 30 ہزار 890 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

چین میں اموات کی تعداد 3 ہزار 300 اور مریضوں کی تعداد 81 ہزار 439 ہو گئی ہے جبکہ علاج کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 75 ہزار 448 ہے۔

ایران میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 ہزار 640 اور مریضوں کی تعداد 35 ہزار 408 ہے۔ صوبہ رضوی خراسان سے منسلک تحصیل گون آباد مین میں ایک 35 روزہ بچے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

قطر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت واقع ہوئی ہے اور مریضوں کی تعداد 590 ہو گئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 45 ہے۔

روس میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 7 اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 264 ہو گئی ہے۔

روس حکومت نے 30 مارچ سے زمینی اور ریلوے راستوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل میں اموات کی تعداد 12 اور مریضوں کی تعداد 3 ہزار 865 تک پہنچ گئی ہے۔

اس دوران دعوے کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے جرمنی سے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جرمنی سے ریسپائریٹر طلب کئے ہیں لیکن جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے ان کی طلب رد کر دی ہے۔

مولودوا میں وائرس کی وجہ سے 2 اموات ہوئی ہیں اور مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی ہے۔

عراق میں جانی نقصان کی تعداد 43 اور مریضوں کی تعداد 506 ہے۔ عراق کے وزیر تجارت محمد ہاشم العانی کے مشیر اعلیٰ ولید الہالو بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ وائرس کی وجہ سے کرکوک میں جاری کرفیو کو 11 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔

تیونس میں اموات کی تعداد 8 اور مریضوں کی تعداد 278 ہو گئی ہے۔

فلسطین میں مزید 6 افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعد مریضوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔

الجزائر میں ہلاکتوں کی تعداد 29 اور مریضوں کی تعداد 454 ہے۔

مراکش کی وزارت صحت  کے شعبہ ایپیڈیمولوجی ڈائریکٹریٹ کے نمائندے محمد المرابت نے پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے 19 اموات ہو چکی ہیں اور مریضوں کی تعداد 359 ہو گئی ہے جبکہ 11 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

اردنکے وزیر صحت سعد جابر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 246 تک پہنچ گئی ہے۔

لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت نے اموات کی تعداد 3 ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مصر کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 اور مریضوں کی تعداد 2 ہزار 320 ہو گئی ہے سکیورٹی فورسز نے عوام سے جزوی کرفیوں کی پابندی کروانے کے لئے ڈرون طیاروں کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

ٹوگو اور مالی میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

برّ اعظم افریقہ کے 46 ممالک میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 500 اور اموات کی تعداد 75 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ 214 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔

جمہوریہ کانگو میں وائرس کے خلاف اختیار کردہ تدابیر کے دائرہ کار میں ہنگامی حالات اور جزوی کرفیو کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں