جب پوری دنیا عام وبا کے خلاف نبردِ آزما ہے تو کیونکر جنگیں جاری ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

کورونا کے خلاف جنگ باہمی اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ہی جیتی جا سکتی ہے

1383808
جب پوری دنیا عام وبا کے خلاف نبردِ آزما ہے تو کیونکر جنگیں جاری ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں عالمی سطح پر فائر بندی کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے  عالمی وبا کے خلاف جدوجہد کے ساتھ دنیا کے بے یارو مددگار جنگی علاقوں میں انسانی امدادی راہداری کے قیام کے لیے عالمی سطح پر فائربندی  کے لیے لازمی ہونے کا کہا ہے۔

گوٹیریش نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے پریس کانفرس میں  بتایا  ہے کہ پوری دنیا کے مشترکہ دشمن کووڈ۔19 کے خلاف نبرد آزما ہونے کے باوجود مسلح جھڑپیں اور جنگیں تا حال جاری ہیں۔

حفظانِ صحت نظام کے زوال پذیر ہونے اور  طبی عملے  کو ہدف بنائے جانے والے جنگی علاقوں میں بے یارو مدد گار اور اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے مہاجرین  کورونا کی وبا سے دو گنا زیادہ متاثر ہوسکنے کے خطرات سے دو چار ہونے پر خبردار کرنے والے گوٹیرش  کا کہنا  تھا کہ میں دنیاکے ہر گوشے میں جاری جنگوں کے   لیے فی الفور فائر بندی کی اپیل کرتا ہوں۔

جنگ کرنے کی بیماری  کو نکتہ پذیر کرتے ہوئے پوری دنیا کو اپنی زد میں لینے والی عام وبا کے خلاف جدوجہد کی ضرورت پر زور دینے والے گوٹیریش نے  بتایا کہ یہ چیز محض تمام تر جنگوں کے خاتمے کے ساتھ ہی ممکن بن سکتی ہے ، اسوقت بنی نو انسانوں  کو سب سے زیادہ اسی کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں