نائجیریا اور ملیشیا میں پیٹرول کی تنصیبات میں دھماکوں سے جانی نقصان ہوا ہے

دھماکے کے اثرات سے 50 مکانات میں آگ لگ گئی، جبکہ ایک اسکول منہدم ہو گیا

1378964
نائجیریا  اور ملیشیا میں پیٹرول کی تنصیبات میں دھماکوں سے جانی نقصان ہوا ہے

نائجیریا میں تیل کی پائپ لائن  میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

لاگوس صوبے میں کل رونما ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے اثرات سے 50 مکانات میں آگ لگ گئی، جبکہ ایک اسکول منہدم ہو گیا۔

آگ بجھانے والا عملے کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

ملیشیا کے جوہر  صوبے کے شہر کوتہ تینگی میں  بھی پیٹرول کی ریفائنری میں کل رات ایک دھماکہ ہوا۔

فائر بریگیڈ عملے نے قلیل مدت کے اندر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے تو 4 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔

دو افراد کے زخمی ہونے والے  اس واقع میں ایک شخص لا پتہ ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں