مشرقی علاقوں میں کرونا وائرس کی تازہ پیش رفت

بنگلہ دیش میں پہلی بار 3 افراد میں کرونا وائرس  کا تعین

1374505
مشرقی علاقوں میں کرونا وائرس کی تازہ پیش رفت

چین میں  مہلک مرض کووڈ۔19  سے نبردِ آزما افراد کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 466 تک ہو گئی ہے  تو اس سے اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ایران میں کرونا وائرس سے مزید 43  افراد کی موت ہونے سے اس ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 237 ہو گئی ہے۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 161 ہے۔

دوسری جانب  گیلان شہر کے ہیلتھ منیجر محمد حسین قربانی    نے ہیلتھ کمیشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب  میں بتایا ہے کہ "گیلان میں کرونا وائرس سے  200 سے زائد لقمہ اجل بنے  ہیں۔"

عراق میں  اس مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے تو اس ملک میں  تشخیص ہونے والے مریضوں کی تعداد 62 ہے۔

روس  میں کووڈ۔19  سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 جبکہ انڈونیشیا میں 6 ہے۔

مصر میں ایک جرمن شہری کی کووڈ۔19  سے ہلاکت اس ملک میں وائرس   سے  اموات کا پہلا واقع  ہے، مصر نے حال ہی میں 37 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی کا اعلان کیا تھا۔

بنگلہ دیش میں پہلی بار 3 افراد میں کرونا وائرس  کا تعین ہوا ہے، مذکورہ تین افراد میں سے 2 حال ہی میں اٹلی سے وطن لوٹے تھے، جبکہ تیسرا شخص ان افراد  سے رابطے کے بعد اس موذی مرض کا نشانہ بنا ہے۔

ادھر اسرائیل نے کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ عمل میں مصر سے ملحقہ تمام تر زمینی چوکیوں کو بند کر دیا  ہے۔  اس ملک کی وزارتِ صحت کے مطابق  اسرائیل میں  25 افراد  کرونا وائرس سے متاثر ہیں جن کی اکثریت  کچھ مدت پیشتر اٹلی سے واپس لوٹی  ہے۔

سعودی عرب نے ملک کے مشرقی علاقے قاتف کہ جہاں پر اہل ِ تشیع کی اکثریت آباد  ہ ہے ، کو وبائی مرض کے پیش نظر قرنطینہ میں لے لیا گیا۔  وزارت صحت نے اس شہر میں  تعلیمی سرگرمیوں کو 2 ہفتوں کے لیے بند کر دیا ہے۔  اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہونے کی اطلاع ہے۔

 جانی نقصان 53 ہونےو الے جنوبی کوریا میں  نئے مریضوں  کی شرح میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

قطر میں وائرس کی بنا پر تعلیمی سرگرمیوں میں وقفہ دے دیا گیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں