امریکہ، ہوا کے بگولے کی تباہ کاریوں سے 25 افراد ہلاک

ہوا کے بگولے نے 140 سے زائد عمارتوں کو منہدم کر دیا ، متعدد افراد عمارتوں کے تہہ خانوں میں پھنس کر رہ گئے

1371543
امریکہ، ہوا کے بگولے کی تباہ کاریوں  سے 25 افراد  ہلاک

متحدہ  امریکہ کے صوبے تنیسے  میں آنے والے  ہوا کیے بگولے سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی  ہے تو متعدد افراد لا پتہ ہیں۔

صوبہ تنیسے   کے شہر  ناشویلے  میں پیدا ہونے والے ہوا کے بگولے نے 140 سے زائد عمارتوں کو منہدم کر دیا ، متعدد افراد عمارتوں کے تہہ خانوں میں پھنس کر رہ گئے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ بروز جمعہ آفت زدہ علاقے کا دورہ  کریں گے۔

ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان  کرنے والے گورنر  نے امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹانے  اور سلامتی کے قیام کے لیے قومی محافظین  کو متاثرہ علاقے کو بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ ناشویلے شہر کے مرکزی علاقے میں موثر ہونے والے آگ کے بگولوں کی بنا پر سینکڑوں مکانات کی چھتیں ہوا میں اڑ گئیں ، دیواریں مسمار  ہو گئیں۔ شہر میں  پبلک ٹرانسپورٹ کچھ مدت کے لیے رک گئی ہے تو علاقے کے ہوائی اڈوں  کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام سے  موصول ہونےو الی معلومات  کے مطابق علاقے  میں 44 ہزار  افراد بجلی کی عدم ترسیل سے متاثر ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں