ہم صدر ایردوان کے ساتھ پیٹریاٹ کے موضوع پر مذاکرات کر رہے ہیں: ٹرمپ

صدر ایردوان کے ساتھ شام کے حوالے سے ہم متعدد موضوعات پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ پیٹریاٹ کا موضوع بھی ان مذاکرات میں شامل ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1369327
ہم صدر ایردوان کے ساتھ پیٹریاٹ کے موضوع پر مذاکرات کر رہے ہیں: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ شام سے متعلقہ متعدد موضوعات پر بات چیت کی ہے، بات چیت میں پیٹریاٹ کا موضوع بھی شامل ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں نیو کورونا وائرس کووِڈ۔19 سے متعلق انتظامیہ کے حفاظتی اقدامات سے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد کیا  جس میں انہوں نے ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔

صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ پیٹریاٹ  کے موضوع  پر بات کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ" صدر ایردوان کے ساتھ شام کے حوالے سے ہم متعدد موضوعات پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ پیٹریاٹ کا موضوع بھی ان مذاکرات میں شامل ہے"۔



متعللقہ خبریں