ایران کورونا وائرس سے متعلق خبریں چھپا رہا ہے: امریکہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران شاید مہلک کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق تفصیل کو چھپا رہا ہے

1366388
ایران کورونا وائرس سے متعلق خبریں چھپا رہا ہے: امریکہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران شاید مہلک کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق تفصیل کو چھپا رہا ہے۔

امریکہ  کو اس پر گہری تشویش لاحق ہے۔

انھوں نے تمام اقوام پر زوردیا ہے کہ وہ اس ضمن میں سچ بولیں۔

پومپیئو نے  گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ان اطلاعات پر گہری تشویش لاحق ہے جن میں یہ کہا گیا ہے کہ ایرانی نظام ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی تفصیل چھپا  رہا ہے۔

انھوں نے چینی میڈیا اور  اس پیشے سے وابستہ افراد پر سنسر شپ لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں