پیٹی میں پولیس اور فوج کے مابین فائرنگ ،2 افراد ہلاک

ہيٹی ميں پوليس اور فوج کے مابين فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 افراد ہلاک ہو گئے

1365242
پیٹی میں پولیس اور فوج کے مابین فائرنگ ،2 افراد ہلاک

ہيٹی ميں پوليس اور فوج کے مابين فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

 بہتر تنخواہوں کا مطالبہ کرنے والے پوليس اہلکاروں نے  گزشتہ روز سہ پہر کے وقت  صدارتی  محل پر دھاوا بول ديا اور اسی وقت وہاں حفاظت پر مامور فوجی اہلکاروں کے مابین فائرنگ شروع ہو گئی۔

 يہ جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور اس ميں 2 اہلکار  ہلاک اور متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہيں۔

 پورٹ او پرنس ميں صورتحال کافی کشيدہ ہے اور حکومت نے کارنيوال  پريڈ بھی منسوخ کر دی ہے۔

 واضح رہے کہ  ہيٹی میں پوليس کئی ماہ سے بہتر تنخواہوں اور بہتر سہوليات کے مطالبات کر رہی ہے۔


ٹیگز: #جھڑپ , #ہیٹی

متعللقہ خبریں