امریکہ کے ابتدائی انتخابات :ریاست نیو ہیم شائر میں سینڈرز کامیاب

امریکہ کے صدارتی انتخابات کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ریاست نیو ہیم شائر میں ڈیموکریٹس کے ابتدائی انتخابات میں  سینیٹر برنی سینڈرز نے میدان مار لیا ہے جنہیں 26 فیصد ووٹ ملے

1357877
امریکہ کے ابتدائی انتخابات :ریاست نیو ہیم شائر میں سینڈرز کامیاب

امریکہ کے صدارتی انتخابات کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ریاست نیو ہیم شائر میں ڈیموکریٹس کے ابتدائی انتخابات میں  سینیٹر برنی سینڈرز نے میدان مار لیا ہے۔

حیران کن طور پر سابق نائب صدر جو بائیڈن ووٹرز کے انتخاب میں ابتدائی تین امیدواروں میں بھی شامل نہ ہو سکے۔

خبر کے مطابق، صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدواروں کے درمیان  گزشتہ روز  ریاست نیو ہیم شائر  میں  رائے دہی  ہوئی جس کے دوران پارٹی کے  درج شدہ   رائے دہندگان  نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے انتخاب کا یہ دوسرا مرحلہ تھا

۔ اس سے قبل ریاست انڈیانا کے شہر ساؤتھ بینڈ کے سابق میئر پیٹ بٹیجج نے آئیووا کاکس میں برتری حاصل کی تھی۔

نتائج کے مطابق 78 سالہ سینیٹر برنی سینڈرز 26 فیصد ووٹ حاصل کر کے سرِ فہرست   رہے ، 38 سالہ پیٹ بٹیجج انتہائی کم فرق سے 25 فی صد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سینیٹر ایمی کلوبچر 20 فی صد ووٹ حاصل کر کے تیسرے، سینیٹر ایلزبتھ وارن نو فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھے اور سابق نائب صدر جو بائیڈن8 فیصد ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر رہے۔

امیدواروں کا  اگلا امتحان 29 فروری کو جنوبی کیرولائنا میں ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں