امریکہ میں گلگت بلتستان کے پاکستان کے ساتھ یومِ الحاق کی تقریب

تقریب میں امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان، قونصل جنرل عائشہ علی اور وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ کے علاوہ یونانی کمیونٹی کے قائدین نے بھی شرکت کی

1354959
امریکہ  میں گلگت بلتستان کے پاکستان کے ساتھ یومِ الحاق کی تقریب

نیویارک میں پاکستان میں قدرت کے حسین ترین نظاروں اور شاہکاروں پر مشتمل علاقے گلگت بلتستان کے پاکستان کے الحاق کے حوالے سے حسب روایت اس سال بھی یوم الحاق پاکستان منایا گیا۔ پاکستانی امریکن تنظیم ”سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے “ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں اس سال یوم گلگت بلتستان ، پاکستان میں عالمی و مقامی سیاحت کے نام کیا گیا ۔

تقریب میں امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان، قونصل جنرل عائشہ علی اور وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ کے علاوہ یونانی کمیونٹی کے قائدین نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے اہتمام میں سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے نسیم گلگتی اور ان کے ساتھیوں نے اہم کردارادا کیا ۔

 تقریب میں گلگت بلتستان سمیت پاکستان میںسیاحت کے مواقع ، قدرت کے حسین مناظر کے بارے میں خصوصی ویڈیوز اور سلائیڈ شوز دکھائے گئے اور ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کے روایتی و ثقافتی ملبوسات ،قیمتی و نادر پتھروں اور دیگر اشیاءکی نمائش کی گئی جس میں شرکاءنے گہری دلچسپی کی ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹرعظمیٰ گل نے بہت اچھے طریقے سے انجام دئیے ۔

نسیم گلگتی نے ”سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے “ کی ٹیم اور اپنے ساتھیوں کی جانب سے مہمانان خصوصی اور شرکاءکو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بہادر اور غیور عوام نے 1947میں طالع آزما قوتوں کو شکست دے کر آزادی حاصل کی اور یکم نومبر کو پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا۔ اسی دن کی مناسبت سے ہم ہر سال یوم گلگت بلتستان مناتے ہیں ۔ اس سال ہم یوم گلگت بلتستان کو پاکستان میں سیاحت کے نام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متعدد علاقے بالخصوص گلگت بلتستان ، قدرت کے حسین نظاروںاور شاہکاروں سے بھرا ہوا ہے۔آئیے ہم سب مل کر دنیا کو ان نظاروں اور سیاحت کے مواقع کے بارے میں بتائیں ۔

سفیر پاکستان ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ سمیت اہم عالمی ممالک کی جانب سے پاکستان کے بارے میں سفری پابندیوں کا نرم کرنے کا مطلب ہے کہ پاکستان میں امن ، سلامتی کا دور آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ سالوں سے سیاحت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور وزیر اعظم عمران خان بالکل صحیح کہہ رہے ہیں کہ یہ سال پاکستان میں عالمی سیاحت کے حوالے سے ایک بڑا سال ہوگا اور اس سال سیاح جو پاکستان آئیں گے ، وہ سیاحت کے حوالے سے نیا پاکستان دیکھیں گے ۔انہوںنے گلگت بلتستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی جرات، بہادری پر فخر ہے اور ان کی ثقافت ، ملک و قوم کی پہچانوں میں سے ایک پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ، دنیا میںجہاں جہاں بھی ہیں، وہ پاکستان کے سفیر بن کر ملک و قوم کانام روش کریں ۔خود ، اپنے بچوں کے ساتھ پاکستان جائیں تو کوشش کریں گے کہ اپنے جاننے والے لوگوں کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دیں ، انہیں پاکستان میں سیاحت کے مواقع کے بارے میں بتائیں ۔

ڈاکٹر اسد مجید خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں عالمی ہی نہیں بلکہ مقامی سیاحت بھی اضافہ ہوا۔ گلگت بلتستان گیٹ وے ، سیاحت کے حوالے سے گیٹ وے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات نے سیاحت کو سب سے زیادہ اپنی طرف کھینچا ہے ۔ گلگت سیاحت کا گہوارہ رہا ہے۔ امریکہ نے سفری ایڈوائزر ی میں پاکستان کی سلامتی کو بھی اعتراف کیا ہے۔ حکومت نے ویزہ پالیسی کو بہت آسان کیا ہے۔ ای ویزہ ممالک میں اندول ہے۔ پاکستان نے متعدد ممالک کے لئے ملک میں پہنچنے پر ویزہ بھی شروع کیا۔ کرتارپور راہداری مذہبی سیاحت کے فروغ میں اہم قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے 23 سال سفارتی جاب میں ہو گیا۔ جو پاکستان جاتا ہے اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ لوگوں کو پاکستان لے کر جائیں وہ جائیں گے تو پاکستان کو جان جائیں گے اور اس کی محبت میں گرفتار ہو جائیں گے۔سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ بنکاک ، ویت نام سرمائیہ کاری سے پہلے سیاحت کا مقام تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی کشمیر کاز کے لئے گرا قدر خدمات ہیں۔ پانچ فروری کو چھ ماہ ہو جائیں گے بھارتی محاصرے کو۔ہمیں عالمی برادری کی توجہ مسلسل انسانی حقوق کی اس سنگین اور مسلسل خلاف ورزی کی جانب مسلسل کرواتے رہنا ہے اور کشمیر کاز کے لئے آواز بلند کرتے رہنا ہے ۔

 

قونصل جنرل عائشہ علی نے یوم گلگت بلتستان پر سونی وطن کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دن بدن ترقی کررہا ہے ۔ پاکستان کی مہمان نوازی ، خوبصورتی ، قدرت کے حسین نظارے اور بہتکچھ ہمارے وطن اور پاکستان کی پہچان ہے ۔

تقریب میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے اپنے علاقے کا روایتی ڈانس اور میوزک پیش کرکے خوب داد وصول کی اور تقریب کے رنگ کو دوبالا کر دیا ۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس عرفان شین اور یاسمین نے بھی مقامی زبان میں گیت گا کر خوب داد وصول کی ۔

محمد اسحاق کی جانب سے ایک دستاویزی فلم اور سلائیڈ شو کے ذریعے پاکستان میں سیاحت کے شاندار مواقع کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔پاکستان سے آئے ٹور ازم کمپنی کے نیک نام خان اور ڈان ٹریول یو ایس اے کے سعید حسن نے پاکستان میں سیاحت کے بارے میں بریف کیا اور کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے لئے جانیوالوں کو ڈسکاو


¿نٹ ریٹ دئیے جائیں گے۔ ایسا کرکے وہ سیاحت کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں رہے ہیں ۔

تقریب میں امریکہ کے دورے پر آئے فل برائٹ سٹوڈنٹس کرشما ، مصطفی ، عمیرا علی ، طاہرہ نادر (گلگت بلتستان) نے بھی خطاب کیا ۔ لاقونیا سوسائٹی امریکہ کے صدر کی جانب سے ”سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے “ کے نسیم گلگتی اور ساتھیوں کو مبارکباد دی گئی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔



متعللقہ خبریں