کینیا: اسکول میں اژدہام، 14 بچے ہلاک
کینیا کے ایک پرائمری اسکول میں اژدہام کے نتیجے میں 14 طالبعلم جاں بحق، 40 زخمی
1353006
کینیا کے ایک پرائمری اسکول میں طالبعلموں کے اخراج کے وقت اژدہام کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 14 طالبعلم جاں بحق ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت نیروبی کے شمال مغربی علاقے کاکامیگا میں ایک پرائمری اسکول میں طالبعلموں کے اخراج کے وقت بھگدڑ مچ گئی۔
وزیر تعلیم جارج ماگوہا کے مطابق واقعے میں 14 طالبعلم جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔
ماگوہا نے کہا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔
اژدہام کی وجہ کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم بعض مقامی ذرائع کے مطابق اژدہام اسکول کی سیڑھیاں ٹوٹنے کی وجہ سے مچا ہے۔