ادلیب میں ترک فوجیوں کی شہادت پر امریکہ کا اظہارِ تعزیت

امریکہ، اسد قوتوں  ، روس، ایران اور حزب اللہ کے ادلیب   کے عوام پر مسلسل ، غیر حق بجانب اور مذموم حملوں کی مذمت کرتا ہے

1352929
ادلیب میں ترک فوجیوں کی شہادت پر امریکہ کا اظہارِ تعزیت

امریکی  انتظامیہ نے شامی  علاقے ادلیب  میں شہید ہونے والے ترکی فوجیوں کے لیے اظہارِ تعزیت کیا ہے تو ترکی  کی  اس حملے کے جواب  میں  حق بجانب کاروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

امریکی دفترِ خارجہ کے ترجمان مورگان اورتھا گس نے شامی فوجوں کی  فائرنگ  سے ادلیب میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ترک فوجیوں اور علاقائی پیش رفت کے حوالے سے تحریری   بیان  میں کہا ہے کہ " امریکہ، اسد قوتوں  ، روس، ایران اور حزب اللہ کے ادلیب   کے عوام پر مسلسل ، غیر حق بجانب اور مذموم حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ "

ان حملوں میں "ادلیب میں باہمی روابط اور کشیدگی میں گراوٹ کے  زیرِ مقصد  فرائض ادا کرنے والے "ترک  فوجیوں  کی ہلاکت کا حوالہ دینے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ"اس قسم کے حملوں کے  برخلاف  ہم نیٹو میں ہمارے اتحادی ملک ترکی کے شانہ بشانہ ہیں اور  اس دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنےو الوں  سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں، ترکی کی جوابی کاروائیاں  قوانین کے عین مطابق ہیں، اس معاملے میں حکومت ِ ترکی کے ساتھ  ہم رابطے کی حالت میں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں