" کورونا وائرس عالمی خطرہ بن چکا ہے" عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو ايک عالمی خطرہ  قرار دے ديا ہے جس کا فیصلہ آج جنيوا ميں ايک خصوصی اجلاس کے دوران ليا گيا

1350728
" کورونا وائرس عالمی خطرہ بن چکا ہے" عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو ايک عالمی خطرہ  قرار دے ديا ہے۔

یہ فیصلہ آج جنيوا ميں ايک خصوصی اجلاس کے دوران ليا گيا۔

ادارے کے سربراہ نے اس بارے ميں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ وائرس کو ان ممالک تک پہنچنے سے روکا جائے جہاں صحت کا نظام زيادہ مستحکم نہيں ہے ۔

اس فيصلے کے تناظر ميں امريکہ نے اپنے شہريوں کو ہدايت دی ہے کہ وہ چين کا سفر نہ کريں۔

 علاوہ ازيں جرمنی، برطانيہ، روس اور ديگر کئی ممالک نے بھی اسی طرز کے اقدامات اٹھائے ہيں۔



متعللقہ خبریں