میرا امن منصوبہ فلسطینی ریاست کے قیام کا آخری موقع ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عشروں پر محیط اسرائیل - فلسطینی تنازع کے حل کے لیے اپنی انتظامیہ کے طویل عرصے سے التوا کا شکار مشرق وسطی امن منصوبہ کا اعلان کردیا ہے

1349124
میرا امن منصوبہ فلسطینی ریاست کے قیام کا آخری موقع ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عشروں پر محیط اسرائیل - فلسطینی تنازع کے حل کے لیے اپنی انتظامیہ کے طویل عرصے سے التوا کا شکار مشرق وسطی امن منصوبہ کا اعلان کردیا ہے۔

انھوں نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا شاید یہ آخری موقع ہوسکتا ہے۔

انھوں نے اپنے اس منصوبہ کو صدی کا منصوبہ قرار دیا ہے۔

 گزشتہ  روز وائٹ ہاؤس میں منعقدہ  اخباری کانفرنس میں اس کے اعلان کے وقت اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ کھڑے تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل آج امن کی جانب بڑا اقدام کر رہا ہے۔ان کا اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کے لیے یہ منصوبہ 80 صفحات کو محیط ہے۔ انھوں نے اس کو فلسطینیوں کے لیے ایک تاریخی موقع قراردیا ہے۔ان کے بقول فلسطینی اس کے تحت اپنی ایک آزاد ریاست قائم کرسکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس منصوبہ میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ اسرائیل مستقبل میں قائم ہونے والی فلسطینی ریاست کے علاقے میں چارسال کے لیے ترقیاتی کام منجمد کردے گا۔مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا غیرمنقسم دارالحکومت رہے گالیکن ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت مقبوضہ مشرقی بیت المقدس مجوزہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا۔

امریکی صدر نے اس منصوبہ کو فلسطینیوں کی آزاد ریاست کے قیام کے لیے تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اس کی حمایت کے لیے خط لکھا ہے۔

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھڑے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن نے اس منصوبہ کا پُرجوش انداز میں خیر مقدم کیا ہے اور اس کو صہیونی ریاست کے لیے ایک تاریخی دن قراردیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں