جنگ بندی پر فوری عمل درآمد ممکن بنایا جائے: سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی افریقی ملک لیبیا میں امن بحالی کے سلسلے میں عالمی رہنماؤں کے عزم اور وعدوں کی تعریف کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے

1345379
جنگ بندی پر فوری عمل درآمد ممکن بنایا جائے: سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی افریقی ملک لیبیا میں امن بحالی کے سلسلے میں عالمی رہنماؤں بالخصوص  روسی صدر پوتین اور ترک صدر ایردوان  کے عزم اور وعدوں کی تعریف کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے لیبیا میں قیام امن کے سلسلے میں کیے گئے وعدوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے متحارب حکومتوں سے برلن اجلاس  کے فیصلوں کو پوری طرح تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔

 سیکریٹری جنرل نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس  میں جو وعدے کیے گئے ہیں وہ لیبیا میں پائیدار قیام امن کے لیے راہ ہموار کریں گے۔

یاد رہے کہ  لیبیا سن 2011 میں معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے بحران کا شکار ہے۔



متعللقہ خبریں