تیونس: صدر نےالفخفاح کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا

تیونس کے صدر قیس سعید نے گزشتہ روز سابق وزیرخزانہ الیاس الفخفاح کو وزیراعظم مقرر کرتے ہوئے انہیں کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے

1344286
تیونس: صدر نےالفخفاح کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا

تیونس کے صدر قیس سعید نے گزشتہ روز سابق وزیرخزانہ الیاس الفخفاح کو وزیراعظم مقرر کرتے ہوئے انہیں کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔

نئے وزیراعظم الفخفاح کو ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے اور عوامی مطالبات کے اہم  مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گزشتہ جمعرات کو مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزارت عظمیٰ اور موجودہ وزیراعظم یوسف الشاہد کی جگہ نئے سربراہِ حکومت کے لیے 20 نام پیش کیے تھے۔

حکومت کی تشکیل کے لیے نامزد وزیراعظم الفخفاح کے پاس ایک ماہ کی مہلت ہے۔ انہیں حکومت کی تشکیل کے بعد پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔

 حکومت کو موجودہ پارلیمان کے 217 ارکان میں سے 109 کی حمایت حاصل کرنا ہوگی

 



متعللقہ خبریں