انٹر پول کے سابق سربراہ کو چین میں13 سال کی سزا

چینی  عدالت نے انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وائی کو رشوت خوری کے الزام میں قید کی یہ  سزا سنائی اور ان پر 20 لاکھ یوان جرمانہ بھی عائد کیا

1344699
انٹر پول کے سابق سربراہ کو چین میں13 سال کی سزا

چین کی عدالت نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے سابق سربراہ کو 13 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے ۔

خبر  کے مطابق ،چینی  عدالت نے انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وائی کو رشوت خوری کے الزام میں قید کی یہ  سزا سنائی اور ان پر 20 لاکھ یوان جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ  مینگ ہونگ پر  بد عنوانی  اورعہدےکےناجائزاستعمال کاالزام ثابت ہوگیا ہے۔

 مینگ ہونگ وائی چینی پولیس کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔

وہ چین میں امن  عامہ  کےنائب صدر بھی رہ چکےہیں۔

مینگ ہونگ وائی 2018 میں فرانس سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

 وہ 23 ستمبر کو فرانس میں اپنے مرکزی دفتر سے چین روانہ ہوئے تھے جس کے بعد ان کی کوئی خبر نہیں ملی۔

 کئی روز بعد چین نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بعض معاملات پر بازپرس کے لیے انہیں روکا گیا ہے بعد ازاں مینگ ہونگ وائی نے چین سے ہی اپنا استعفیٰ پیرس بھجوادیا تھا جہاں انٹرپول کا صدردفتر واقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں