امریکہ سے براہ راست مذاکرات کا وقت آن پہنچا ہے:نکولس مادورو

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے  کہا ہے کہ  ملک  پر اپنی جابرانہ پالیسیوں کے نفاذ کو ختم کرنےکےلیے  امریکہ سے براہ راست مذاکرات کر سکتے ہیں

1343694
امریکہ سے براہ راست مذاکرات کا وقت آن پہنچا ہے:نکولس مادورو

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے  کہا ہے کہ  ملک  پر اپنی جابرانہ پالیسیوں کے نفاذ کو ختم کرنےکےلیے  امریکہ سے براہ راست مذاکرات کر سکتے ہیں۔

 نکولس مادورو نے  دی واشنگٹن پوسٹ   کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ  ایک بڑا ملک ہے لیکن  اگر باہمی احترام        اور معلومات کا تبادلہ  موجود ہو تو   نئے تعلقات قائم کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ، باہمی احترام اور مثبت مذاکرات  پر استوار تعلقات دائما باہمی مفادات کے ترجمان ہوتے ہیں۔

 مادورو نے کہا کہ   3 کروڑ  کی آبادی کے حامل   ہمارے ملک پر نافذ  جابرانہ پالیسیوں کو ترک کرنے کا اب وقت آچکا ہے  اور میں امریکہ سے براہ راست مذاکرات کرنے  کا  ارادہ رکھتا ہوں ۔

 واضح رہے کہ امریکی حکومت ،وینیزویلا میں بغاوت کی کوشش میں ملوث حزب اختلاف کی حمایت کر چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں