ایرانی میزائل حملے سے 11 امریکی فوجیوں کا دماغ ماوف ہوگیا ہے: سینٹ کام

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ 8 جنوری کو عراق میں عین الاسد کے فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے 11 امریکی فوجیوں کا علاج مکمل ہو گیا ہے

1342387
ایرانی میزائل حملے سے 11 امریکی فوجیوں کا دماغ ماوف ہوگیا ہے: سینٹ کام

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ 8 جنوری کو عراق میں عین الاسد کے فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے 11 امریکی فوجیوں کا علاج مکمل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے ابتدا میں کہا تھا کہ اس کا کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

امریکی مرکزی کمان سینٹ کام  کے ترجمان کیپٹن بیل اربن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا تاہم دھماکے کے سبب متعدد فوجیوں کے دماغ زور دار دھمکے سےضرور متاثر ہوئے ہیں جبکہ ان کی حالت کا ابھی تک جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ  احتیاطی تدابیر کے تحت متاثرہ فوجیوں میں سے 3 کو کویت میں عریفجان کیمپ اور 8 کو جرمنی میں لینڈشٹل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تر مطلوبہ معائنوں اور  تجزیات  کے بعد یہ فوجی کویت اور جرمنی سے واپس آ کر اپنی خدمات کا دوبارہ آغاز کر دیں گے۔

عراق کے صوبے انبار میں عین الاسد کے بڑے فوجی اڈے میں 1500 امریکی فوجی تعینات ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ اور عراق کے درمیان مشترکہ عسکری کارروائیوں کا سلسلہ بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی القدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے دو روز بعدیعنی 5  جنوری کو روک دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں