امریکہ کی دھمکی: اگر ہمارے فوجیوں کو نکالا تو ہم آپ کے اکاونٹ منجمد کر دیں گے

اگر امریکی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کی کوشش کی گئی تو عراق، نیویارک فیڈرل بینک میں موجود اپنے مرکزی بینک کے زرِ محفوظ سے محروم ہو سکتا ہے: امریکہ وزارت خارجہ

1339483
امریکہ کی دھمکی: اگر ہمارے فوجیوں کو نکالا تو ہم آپ کے اکاونٹ منجمد کر دیں گے

امریکہ نے عراقی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے فوجیوں کو نکالا تو ہم  نیو یارک فیڈرل بینک  میں آپ کے اکاونٹ منجمد کر دیں گے۔

دی وال اسٹریٹ جنرل میں شائع  خبر کے مطابق بغداد میں ایرانی جرنیل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی وجہ سے  عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء عراقی انتظامیہ کے ایجنڈے پر آنے کے بعد امریکہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق  امریکی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز عراقی انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ اگر امریکی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کی کوشش کی گئی تو عراق ، نیویارک فیڈرل بینک  میں موجود اپنے مرکزی بینک کے زرِ محفوظ سے محروم ہو سکتا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ عراق پیٹرول کی فروخت سے حاصل شدہ زرِمبادلہ کو نیویارک فیڈرل بینک میں رکھتا ہے اور اگر اس کے اکاونٹ کو منجمد کر دیا جاتا ہے تو ملک کو مالیاتی نظام میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکہ  کے نیویارک فیڈرل بینک نے عراق کے مرکزی بینک کے اثاثوں کی مقدار سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم عراق مرکزی بینک کے جاری کردہ حالیہ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے آخر تک بینک کے نیویارک فیڈرل بینک میں اوورنائٹ ڈپازٹ کی مقدار 3 بلین ڈالر کے لگ بھگ تھی۔

دعوے کے مطابق نیویارک فیڈرل بینک  کے پاس دنیا بھر کے 250 کے قریب مرکزی بینکوں  اور دیگر غیر ملکی سرکاری اداروں کے اکاونٹ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ3 جنوری  کو امریکی حملے میں ایرانی جرنیل قاسم سلیمانی اور ہشدی شابی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی ہلاکت کے بعد عراق کی قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی  سے 5 ہزار 300 امریکی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں