روسی صدر کی مصری صدر سے بات چیت، لیبیا کے معاملے پر غور

لیبیا  بحران کے فریقین کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ قائم کرتے ہوئے پر امن حل  کے لیے عالمی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور

1338934
روسی صدر کی مصری صدر سے بات چیت، لیبیا کے معاملے پر غور

روسی صدر ولا دیمر پوتن نے مصر ی صدر عبدالفتح السیسی  سے لیبیا  بحران پر بات چیت کی۔

کریملن پیلس سے جاری کردہ اعلان میں  واضح کیا گیا ہے کہ پوتن  نے السیسی سے ٹیلی فون پر ملاقات کی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں لیبیا کی صورتحال پر غور کیا گیا،  اور صدر روس کے 8جنوری کو دورہ استنبول کے دوران  صدر ایردوان سے بات چیت کے معاملات سمیت لیبیا کی عمومی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔

یہ  بھی بتایا گیا ہے کہ پوتن اور سیسی نے لیبیا  بحران کے فریقین کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ قائم کرتے ہوئے پر امن حل  کے لیے عالمی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، اس دوران علاوہ ازیں شام اور دیگر بین الاقوامی معاملات بھی زیرِ غور آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں