امریکہ نے جواد ظریف کا داخلہ ملک میں ممنوع قرار دے دیا

امریکی حکام نےجوادظریف کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور اس حوالے سے اقوام متحدہ  سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹیریس کوٹیلی فون پرآگاہ کردیا ہے

1336200
امریکہ نے جواد ظریف کا داخلہ ملک میں ممنوع قرار دے دیا

امریکی حکام نےجوادظریف کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور اس حوالے سے اقوام متحدہ  سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹیریس کوٹیلی فون پرآگاہ کردیا ہے۔

جوادظریف ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دیناچاہتےتھے۔

جواد ظریف نے کہا ہے کہ   یہ امریکی اقدام   اقوام  متحدہ کے سن 1947 کے طے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوٹیریش نے عالمی کشیدگی میں اضافےپراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئےسال کاآغازہماری دنیا میں ہنگامہ خیزی سےہواہے، ہم ایک خطرناک دورمیں زندگی گزاررہےہیں، جنگوں سےاجتناب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ  میرا سادہ اورواضح پیغام ہےکہ کشیدگی ختم کریں اور تحمل کامظاہرہ کریں۔

 

 



متعللقہ خبریں