ہم ایرانی حکومت کی جگہ فیصلہ کرنے والوں کو نشانہ بنائیں گے: پومپیو

آپ اپنی معاون قوتوں کو استعمال کر کے ملک میں امن و امان اور سلامتی قائم نہیں کر سکتے، بالکل یہی وہ پہلو ہے کہ جس کا سبب بننے والوں اور ایرانی حکومت کی جگہ فیصلے کرنے والوں  کو ہم نشانہ بنائیں گے: وزیر خارجہ مائیک پومپیو

1335158
ہم ایرانی حکومت کی جگہ فیصلہ کرنے والوں کو نشانہ بنائیں گے: پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ" ہم کہہ چکے ہیں کہ ہم حکومتِ ایران کی جگہ فیصلہ کرنے والوں کو نشانہ بنائیں گے ۔ ہم اس معاملے میں  سنجیدہ ہیں اور ضروری اقدامات کریں گے"۔

مائیک پومپیو نے سی این این، فوکس نیوز اور اے بی سی ٹیلی ویژن پر ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایران کو متعدد دفعہ کہہ چکے ہیں کہ اگر آپ نے امریکہ پر حملہ کیا تو اس پر خاموش نہیں رہا جائے گا۔ ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔ آپ اپنی معاون قوتوں کو استعمال کر کے ملک میں امن و امان اور سلامتی قائم نہیں کر سکتے۔  بالکل یہی وہ پہلو ہے کہ جس کا سبب بننے والوں اور ایرانی حکومت کی جگہ فیصلے کرنے والوں  کو ہم نشانہ بنائیں گے۔ ہم اس معاملے میں سنجیدہ ہیں اور ضروری  اقدامات کریں گے۔

ثقافتی مقامات  پر حملوں  کے احتمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے پومپیو نے کہا ہے کہ وزارت دفاع اس وقت ترجیحات  کا جائزہ لے رہی ہے لیکن یہ کہہ سکتا ہوں کہ جن مقامات کو ہم نشانہ بنائیں گے وہ سب آئین کے مطابق ہوں گے۔

اس سوال کے جواب میں کہ سلیمانی کے قتل سے مشرق وسطیٰ زیادہ غیر مستحکم ہو گیا ہے پومپیو نے کہا ہے کہ " مشرق وسطیٰ ایک غیر مستحکم جگہ تھی ہم استحکام کے لئے ایک جگہ، ایک موقع پیدا کر رہے ہیں"۔

عراقی پارلیمنٹ  کے تمام غیر ملکی قوتوں کو ملک سے نکالنے سے متعلق فیصلے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہمیں یقین ہے کہ عراقی عوام امریکی فوجیوں کے ملک میں رہنے کے حق میں ہے"۔



متعللقہ خبریں