صدر پوتن کی طرف سے صدر ایردوان کو نئے سال کی مبارکباد

روس اور ترکی نے توانائی اور فوجی تکنیکی تعاون کے شعبوں سمیت دو طرفہ مفادات کے حامل اسٹریٹجک منصوبوں کے اطلاق میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں: پوتن

1331876
صدر پوتن کی طرف سے صدر ایردوان کو نئے سال کی مبارکباد

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس اور ترکی کی کوششوں سے شام میں سیاسی حل کا مرحلہ شروع کر دیا  گیا ہے۔

کل صدارتی پیلس کریملن سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر پوتن نے صدر رجب طیب ایردوان کو نئے سال کی مبارکباد کا پیغام بھیجاہے۔

صدر پوتن نے صدر ایردوان کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ روس اور ترکی نے توانائی اور فوجی تکنیکی تعاون کے شعبوں سمیت دو طرفہ مفادات کے حامل اسٹریٹجک منصوبوں کے اطلاق میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

پوتن نے کہا ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات  کے فروغ کے لئے نئے اور امید افزا شعبوں کا تعین ہو گیا ہے۔

مسئلہ شام کے بارے میں بھی ترکی اور روس کی مشترکہ کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ماسکو اور انقرہ نے شام میں دہشت گردی  کے خلاف جدوجہد میں مل کر کام کیا ہے اور مشترکہ کوششوں سے اس ملک میں مسئلے کے سیاسی حل  کا عمل شروع کروایا ہے۔

آئندہ سال ترکی اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کی 100 ویں سالگرہ کی بھی یاد دہانی کرواتے ہوئے پوتن نے کہا ہے کہ " میں امید کرتا ہوں کہ یہ اہم سالگرہ دو طرفہ تعاون  کے فروغ میں نئی کامیابیوں کو یقینی بنائے گی"۔



متعللقہ خبریں